پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اشتہاری قرار

03 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سول جج احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب،اور پی ٹی آ  ئی رہنماء  بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کو فراڈ کے مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قراردے دیا ،شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے،مقدمہ نمبر 156 فراڈ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔عدالت نے طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہاری قرار دیاہے۔