اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہےکہ آزادکشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود و ترقی اور خوشحالی میرا مشن ہے۔حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے تا کہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آسکیں.وزیر اعظم انوار الحق سے بڑھنگ کے وفد نے ممبر ضلع کونسل راجہ فہیم اختر, راجہ ذوالفقار علی, راجہ مناف خان, راجہ نصیر خالق, حاجی محمد اسلم, راجہ طاہر وحید کی قیادت میں جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ریاست میں گڈ گورننس، میرٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی،عوام کی فلاح و بہبود، اداروں میں اصلاحات اور آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کے اقدامات پر مبارکباد دی. وفد نے وزیراعظم کا بالخصوص واٹرسپلائی سکیم بڑھنگ دینے پر شکریہ ادا کیا. وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات, تعلیم اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل پر کام کا آغاز جلد از جلد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کی تعمیر کے لئےفنڈز مختص کر دئیے ہیں جس کے تحت روڈ انفراسٹرکچر بہتر ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں یتیموں،طلاق یافتہ خواتین، بیواؤں اور معذور افراد کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے تحت بیس ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دئیے جائیں گے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...