غزہ پر اسرائیل کی دوبارہ بمباری مسلم ممالک ،اقوام متحدہ اورعالمی رہنمائوںکی ناکامی ہے ، سردار عتیق

05 دسمبر ، 2023

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمدنے کہا ہے کہ غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام انسانی حقوق،کی صریح خلاف ورزی ہے، غزہ میں یہ قتل عام بند ہونا چاہئے۔ غزہ میں روایتی جنگ نہیں نسل کشی ہورہی ہے، غزہ میں اسرائیل کی دوبارہ بمباری اقوام متحدہ اور عالمی رہنمائوں کی ناکامی ہے۔اس صورتحال میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرناچاہیے۔ بچوں، بوڑھوں، خواتین سمیت ہر ایک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مجاہد منزل میں سردار واجد بن عارف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک ،اقوام متحدہ اورعالمی رہنماء ناکام ہوگئے ہیں غزہ میں ایک مرتبہ پھرقتل عام جاری ہے۔فلسطین تاکشمیراقوام متحدہ کی قراردادیں بے معنی ہوکررہ گئی ہیں۔