عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدامات پربھارت کا محاسبہ کرے ،حریت

05 دسمبر ، 2023

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرکشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدامات پربھارت کا محاسبہ کرے، ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کو ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ قرار دیا اور افسوس کا اظہارکیا کہ اس نازک صورتحال میں جب مظلوم کشمیریوں کی زندگیاں، عزت و آبرو، بقا، ثقافت اور تشخص دا ئوپر لگا ہوا ہے، دنیا کی مجرمانہ خاموشی سے ان کی تکلیف میں اضافہ ہورہاہے۔