مطلوب انقلابی کی تیسری برسی ، چوہدری یٰسین، لطیف اکبر و دیگر کی شرکت

05 دسمبر ، 2023

سیری(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سنئیر رہنما محمد مطلوب انقلابی مرحوم کی تیسری برسی گزشتہ روز کھوئی رٹہ دھنہ کے مقام پر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر سادہ و پروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین ،سپیکر لطیف اکبر،وزیر بلدیات،فیصل ممتاز راٹھور،وزیر قانون میاں عبدالوحید اور دیگر رہنماں نے خطاب کیا۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ مطلوب انقلابی ایک زیرک انسان اور سیاستدان تھے ایک مخلص انسان تھے ۔مجھے یقین ہے کہ حلقہ کھوئی رٹہ سے ولید انقلابی ممبر اسمبلی منتخب ہو کر وزیر بنے گا سپیکر اسمبلی لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی مرحوم وفا کے پیکر تھے۔جس نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفا کی ۔وزرا نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی حکومت ہے جو آزاد کشمیر کے تمام مسائل بلا تخصیص حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔۔ تقریب سے قبل پیپلزپارٹی کے قائدین نے مطلوب انقلابی کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔