حریت کانفرنس کامسرت عالم کے سسر کی وفات پر دکھ کا اظہار

05 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور پاکستان شاخ کے دفتر اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کے زیر صدارت ایک دعائیہ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی نظر بند حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے سسر محمد مقبول لون کی وفات پر گہرے دکھ ا کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم مسرت عالم بٹ اور دیگر غمزدہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔