ن لیگ کے پلیٹ فورم سے عوام کی خدمات جاری رکھوں گی،غزالہ اشرف

05 دسمبر ، 2023

ہٹیاں بالا(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم فاروق حیدر نے جماعتی اختلافات پر مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے والی خاتون ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی غزالہ اشرف کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور انھیں منا تے ہوئے پارٹی کیلئے خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی غزالہ اشرف عوامی باالخصوص خواتین کے مسائل حل نہ ہونے اور انھیں نظر انداز کیے جانے پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئی تھی ۔غزالہ اشرف نے کہا کہ اپنی خدمات کو عوام اور جماعت کیلئے آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فورم سے جاری رکھوں گی۔