جاگراں میں فری میڈیکل کیمپ اور کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام ڈیسک کا قیام

05 دسمبر ، 2023

نیلم(اے پی پی)چیف سیکرٹری آزادکشمیر، سیکرٹری صحت عامہ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفر اقبال کی نگرانی میں جاگراں فری میڈیکل کیمپ اور کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ریاست کے نامور ڈاکٹرزسپیشلسٹ کی ٹیموں نے 2870 مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں بذیل شعبہ جات کے ماہرین ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ میڈیکل سپیشلسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، ای این ٹی سپیشلسٹ، ڈرمانالوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، نیوٹریشن کنسلٹنٹ، ٹی بی لپروسی کنٹرول پروگرام، کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام، میڈیکل آفیسرزنے شہریوں کا طبی معائنہ کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں بزرگ خواتین وحضرات کے علاوہ بچوں اور نوجوان مریضوں کی کثیر تعداد کا معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کے موقع پر نیوٹریشن پروگرام کے تحت سکریننگ ڈیسک قائم کیاگیا جس میں 80حاملہ دودھ پلانے والی ماوں اور بچوں کی سکریننگ کی گئی۔ علاوہ ازیں ای پی آئی کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے۔