شاردہ میں گولی لگنے سے18 سالہ لڑکی جاں بحق

05 دسمبر ، 2023

آٹھ مقام( نمائندہ جنگ ) سب ڈیژن شاردہ میں18 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتاہےکہ اتوار کی شب شبینہ نامی 18سال لڑکی گھر میں سوتے ہوئے گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی ، اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔ مواد ایگزامینشن کے لئے لیبارٹری کو بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ورثا اب قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس وقت زخمی حالت میں مقتولہ کو پولیس نے گھر سے ہسپتال منتقل کیا اس وقت کوئی گھر کا مرد موجود نہیں تھا۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو کیل ڈاکٹر اشرف خان کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران مقتولہ کے جسم سے بارہ بور بندوق کے چھرے نکالے گئے ہیں ،12بور رائفل سے خود کشی کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔