بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کررہے ہیں ،مشعال ملک

05 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(این این آئی) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابقʼʼ بھارت کی کشمیر پالیسی، مضمرات اور آگے بڑھنے کا راستہ ʼʼکے موضوع پر ایک سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی طرف سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پربے نقاب کر رہا ہے۔سابق چیف آف دی نیول اسٹاف ریٹائرڈ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر 1947ء میں تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے حوالے سے عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو مسلسل نظر اندازکررہا ہے۔