کوپ28کانفرنس،آزاد کشمیر کے سکول نے پرائز جیت لیا

05 دسمبر ، 2023

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر کے ایک سکول نے دبئی میں ہونے والی کوپ28 کانفرنس میں زید سسٹین ایبلٹی پرائز جیت لیا۔رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) ایجوکیشنل اینڈ ریذیڈنشیل کمپلیکس نے گلوبل ہائی اسکولز (جنوبی ایشیا) کی کٹیگری میں ایوارڈ جیتا ہے۔ایوارڈ جیتنے والا اسکول 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے تعاون سے میرپور میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ اسکول 1500 یتیم بچوں کو تعلیم اور رہائش فراہم کرتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے موسمیاتی کانفرنس میں اسکول کی نمائندگی کرنے والے دو طلبا کو ایوارڈ دیا۔