حکومت این ٹی ایس کو بحال کر کے میرٹ کو یقینی بنائے ، جماعت اسلامی

05 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ازاد کشمیر این ٹی ایس کو بحال کر کے آزاد کشمیر میں میرٹ کے نظام کو یقینی بنائے حکومت کی طرف سےگے این ٹی ایس کے ذریعے پڑھے لکھے اعلی تعلیم یافتہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو مقابلے کے امتحانات میں اگے بڑھنے کے مواقع میسر تھے جسے حکومت نے ختم کر کے میرٹ کا قتل عام کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے اجلاس میں قرارداد میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر اسلام آباد عطا الرحمان چوہان نے کی۔ قرارداد میں این ٹی ایس کو ختم کرنے کے اقدام کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حقوق کا قتل قرار دیا ہے، حکومت نے اس فیصلے کے ذریعے حقداروں کو ان کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔