ہماری حکومت نے اپنے دور میں عملی اقدامات کئے، غلام ربانی

05 دسمبر ، 2023

سماہنی(نمائندہ جنگ )سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل بھمبر ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ غلام ربانی نے کہا ہے کہ یونین کونسل ڈل کھمباہ کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور میں عملی اقدامات کیےلیکن بدقسمتی سے گزشتہ تین برسوں میں یونین کونسل ڈل کھمباہ میں تعمیر و ترقی کا سارا عمل رکا ہواہےمسلم لیگ ن کی حکومت کے جاری منصوبوں پر کام بند ہے جو کہ بارڈر لائن پر بسنے والے عوام کیساتھ دشمنی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں چوکی تا سوناویلی کھنڈر بنی پانچ کلو میٹر سڑک کو کشادہ وپختہ کیا گیا۔