تنظیم المدارس اہلسنت آزاد کشمیر کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات و اعزازت

05 دسمبر ، 2023

باغ (اے پی پی)تنظیم المدارس اہلسنت آزاد کشمیر کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات و اعزازت کا انعقاد کیا گیا ۔ حافظ محمد شفیق کی زیر صدارت اور قاری خلیل قادری کی نگرانی میں منعقدہ تقریب میں 140 سے زائد طلباء طالبات کو انعامات دیئے گئے۔ تنظیم کی گزشتہ تین سالہ کارکردگی پیش کی گئی جس پر شرکاء تقریب و مقررین نے زبردست انداز میں موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریاست بھر کے دس اضلاع سے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور تنظیم المدارس کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تنظیم کی گزشتہ تین سالہ کارکردگی پیش کی گئی جس پر شرکاء تقریب و مقررین نے زبردست انداز میں موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔