ہٹیاں بالا:ختم نبوت اجتماعات اختتام پذیر ،سکولوں مدارس میں لیکچرز

05 دسمبر ، 2023

ہٹیاں بالا(نمائندہ جنگ)تحریک تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتما م تین روزہ ختم نبوت اجتماعات اختتام پذیر ہو گیا۔ سکول و کالجز اور مساجد و مدارس میں ہونے والے لیکچرز میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد وخواتین تک تحفظ ختم نبوت کی دعوت پہنچی، جہلم ویلی کے مختلف علاقوں میں چکار، چناری، گوجر بانڈی، ہٹیاں بالا، گڑھی دوپٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ختم نبوت سیشن کا انعقاد کیا گیا، اجتماعات میں حاجی شمس الدین، اسلامی سکالر و داعی ختم نبوت مولانا منیر احمد علوی، مبلغ ختم نبوت مولانا فضل الرحمن سمیت خواتین معلمات بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔