کشمیریوں کے حقوق وشناخت کیلئے جدوجہد جاری رہیگی،محبوبہ مفتی

05 دسمبر ، 2023

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کے حقوق، وقار اور شناخت کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے اپنی پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کپواڑہ میں پارٹی کنونشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی اراکین اور حامیوں پر زور دیا کہ وہ اس جدوجہد میں پیش آنے والی سخت مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد رہیں۔