وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کیلئے ماہانہ درس قرآن کا انعقاد

05 دسمبر ، 2023

نیلم (اے پی پی)وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کیلئے ماہانہ درس قرآن کریم ”امت مسلمہ کا کردار بحیثیت امہ واحدہ اور مسئلہ فلسطینʼʼ کے عنوان پر آٹھ مقام کچہری والی مسجد میں سرکاری آفیسران ملازمین کوتحصیل مفتی توفیق خورشید نے درس دیا۔ درس میں آفیسران وملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحصیل مفتی توفیق خورشید نے ماہانہ درس قرآن کریم کے موقع پر ”امت مسلمہ کا کردار بحیثیت امہ واحدہ اور مسئلہ فلسطین ʼʼ کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاد فی سبیل للہ کے لیے ضروری نہیں کہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جہادمیں جاکر جنگ لڑیں اور شہادت حاصل کریں۔ ہر مسلمان اپنی توفیق کے مطابق جہاد میں حصہ لے سکتاہے۔ صاحب استطاعت افراد مالی طورپر جبکہ نوجوان میدان جہاد میں حصہ لیتے ہیں۔ امت مسلمہ غیر مسلم ممالک کی منصوعات کابائیکاٹ کرے اللہ رب العزت یقیناامت مسلمہ سے راضی ہوگا۔ درس قرآن کریم کے اختتام پر امت مسلمہ، استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعامانگی گئی ہے۔