آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن مضبوط قوت بن کر ابھر رہی ہے،ساجد پہلوان

05 دسمبر ، 2023

میرپور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا کہ ن لیگ عوامی جماعت میاں نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں۔ صدر جماعت شاہ غلام قادر کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ایک مضبوط قوت بن کر ابھر رہی ہے۔میرپور اوورسیز اور متاثرین منگلا ڈیم کا شہر ہے اس کی تعمیر وترقی میں سابق وزیر حکومت چودھری محمد سعید کا نمایاں کردار ہے۔پاکستان کے آمدہ الیکشن میں قائد عوام میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان بن کر ملک کی تقدیر بدلیں گئے۔آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہو گا۔عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد گذشتہ روز بی تھری پہلوان ہاوس میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت عوام کے فلاح و بہبود اور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے کی ہے۔ سابق وزیر چودھری محمد سعید کے ہاتھ مضبوط کریں گئے جتنا کام انہوں نے میرپور شہر میں کروایا اس سے قبل کوئی نہیں کروا سکا۔ہماری سیاست کا منشور ہی عوامی خدمت ہے جو ہمیں ورثہ میں ملی ہے۔ مسلم لیگ ن سٹی میرپور کی تنظیم میں مخلص کارکن ہیں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر عوام کی خدمت کریں گئے۔