غزہ، استنبول(نیوز ایجنسیاں)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلایا جائے گا۔استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور ہمیشہ فلسطینیوں کی ہی رہے گی۔ جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں پاسداران انقلاب کی ہلاکتوں کا جواب دے گا۔اسرائیل کے ہاتھوں شام میں گزشتہ ہفتے دو ایرانی پاسداران انقلاب کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے مفادات اور ہماری ایڈوائزری فورسز کے خلاف ہر اقدام کا جواب دیا جائے گا۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی میں مزید تین فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا کہ تینوں اہلکارگزشتہ روزشمالی غزہ میں ہلاک ہوئے، ان ہلاکتوں سے 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی دفاعی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 401 ہو گئی۔ادھراقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں نے سب کچھ کھودیا،انہیں سب کچھ چاہیے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں کو جنوب سے مکمل طور پر منقطع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ضروری امداد کی ترسیل رک گئی ہے۔ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ،جہاں کے رہائشیوں کو نقل مکانی کے لیے کہا جا رہا ہے،میں ہونے والے اسرائیلی حملے ہر حد تک اتنے ہی جابرانہ ہیں جتنے شمال نے برداشت کیےہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی طرح، یہ بچوں اور ماؤں کے لیے بدتر ہو تا جارہا ہے،ساتھ ہی انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کے خلاف اس جنگ کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔دوسری جانب امریکا میں پولسٹر گیلپ کے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی خواتین اور نوجوان طبقے کی اکثریت غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو ناپسند کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کیے گئے سروے کے مطابق ایک ہزار 13 جواب دہندگان میں سے 52 فیصد خواتین اور 18 سے 34 سال کی عمر کے 67 فیصد بالغ افراد اسرائیل کے حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔علاوہ ازیں قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن التھانی نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی فوری طور پر جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر غزہ میں جنگ بندی اور مستقل سیز فائر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ادھر اپنی تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ خطے کا دورہ کرنے کے بعد عالمی فوجداری عدالت کے کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا دفتر فلسطینی علاقوں میں اپنی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔ کریم خان نے فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر فلسطینی حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں کہا کہ گنجان آبادی والے علاقوں میں لڑائی فطری طور پر پیچیدہ ہے۔ بین الاقوامی انسانی امداد جاری رکھنا چاہیے۔ اسرائیلی فوج اس قانون کو جانتی ہے جس کا اطلاق ہونا چاہیے۔انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...