کراچی ( پی پی آئی) عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قوم کی بیٹی اور اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عافیہ سے ٹھیک چھ ماہ بعد دوسری مرتبہ ملاقات کر لی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے فوراََ بعد انہوں نے عافیہ موومنٹ میڈیا سیل کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر جیل انتظامیہ کو ’’گمشدہ چابی‘‘ مل ہی گئی اور انہوں نے امریکا کی ایف ایم سی کارسویل جیل میں قید میری بے گناہ بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کرادی۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس بار بھی ہم دونوں بہنوں کے درمیان شیشے کی موٹی دیوار موجود تھی جس کے باعث وہ ایک دوسرے کو گلے نہیں لگا سکیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قوم اور عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز کے لیے ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا جو کہ رات گئے تک ملاقات کا احوال جاننے کے منتظر تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل حکام نے ایک بار پھر وعدہ خلافی کی کیونکہ اس مرتبہ سماجی ملاقات (Social Visit) کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ پھر انہوں نے ہمارے درمیان شیشے کی دیوار کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔میری درخواست کے باوجود مجھے اپنی بہن کو چھونے اور گلے لگانے اور اس کے درد کو محسوس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، پھر بھی وہ شکر گزار ہیں کہ وہ اپنی بہن سے مل پائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار عافیہ کی حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب تھی۔ ہم دونوں بہنیں تقریباً آدھے گھنٹے تک روتی رہی ہیں۔عافیہ کو رہا کرانے کے لیے قوم کا ساتھ چاہئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...