لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور کی فضائیں ایک بار پھر انتہائی مضر صحت ہوگئیں، دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر رہا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کو لاہور کی فضائیں انتہائی مضرصحت ریکارڈ رہی اسی باعث دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پھر سے پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 412ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی خراب رہا، شہر قائد میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 209 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کا دارالحکومت دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند پڑی جبکہ سردی میں اضافہ ہوا ہے، صبح سویرے درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بھی موسم خشک، صبح اور رات میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، شہر کا اس وقت موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بلا وجہ گھر سے نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...