کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سی پیک کی بدولت گوادر اور بلوچستان ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے ہیں۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی سفیر نے گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے آج بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے، بلوچستان کے ساتھ نسبت کو جوڑنے میں دلی مسرت ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ دو اقوام میں جب قربت پیدا ہوتی ہے تو زبان کا استعمال بھی ہوتا ہے، پاکستان چائنہ کے تعلقات کیلئے ہم مختلف اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، اصل روح کو بیان کرنے کا مقصد ہوتا ہے کہ ہم دونوں ممالک کتنے قریب ہیں۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے جب زمین کا نقشہ کھینچا تو فیصلہ کیا کہ پاکستان چین ساتھ ساتھ رہیں گے، وہ ازلی فیصلہ ابدی اہمیت اختیار کرگیا ہے، چائنہ کی ماڈرنائزیشن کا سفر انسانی تاریخ میں اہم سفر ہے، صدر شی جن پنگ کی ملک کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب چائنہ ترقی کرتا ہے تو پھر سب ترقی کرتے ہیں، ترقی کرنے والوں میں پاکستان سب سے پہلے آتا ہے، پاکستان میں بلوچستان سب سے پہلے آتا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے پینے کا پانی ایک گھمبیر مسئلہ تھا، ہم چینی دوستوں کے مشکور ہیں، چینی دوستوں نے یہاں 150بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح بھی کرادیا۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سی پیک کی برکت سے ہی تمام آسانیاں پیدا ہوئیں، گوادر اور بلوچستان کی ترقی میں ہوسکتا ہے رفتار تیز نہ ہو، گوادر اور بلوچستان کی ترقی آگے کی جانب جارہی ہے اس نے پیچھے نہیں آنا ، جو لوگ سمجھتے ہیں اس ترقی کو روک دیں تو وہ تاریخی غلطی کررہے ہیں، نگران وزیراعظم نے کہا کہ ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ،اور فائدہ لیں، ناراض ہوں گے تو تصویر میں دکھائی بھی نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو یہ تاریخی موقع میسر ہے، تمام بلوچستان کے عوام آئیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...