کوئٹہ( این این آئی) نگراں صوبائی اطلاعات جا ن اچکزئی نے کہا ہے کہ17لاکھ غیر قانونی باشندوں میں سے 4 لاکھ اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں اپنے ملک واپس جانے والے تارکین وطن میں اکثریت افغا ن باشندے ہیں،افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی بیرونی قوت کو ہمسایہ ملک میں استعمال نہ ہونے دے،افغانستان حافظ گل بہادر نامی دہشت گرد کو فوری طورپر پاکستان کے حوالے کرے، چمن دھرنا پاکستان مخالف صورتحال اختیار کر گیا ہے منظور پشتین پابندی کے باوجود چمن دھرنے میں شریک ہوئے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے پاکستان کو ہر قسم کے مسائل سے نکالنے تحیہ کیا ہوا ہے، پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جا ری ہے ، نگراں وزیر اعظم کی پالیسی اور آرمی چیف کے وژن کے مطابق 17لاکھ غیر قانونی تارکین وطن میں سے 4لاکھ سے زائد افغان جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے وہ واپس افغانستان چلے گئے ہیں نگراں حکومت کا غیر قانونی تاروکین وطن کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مستقبل کے تعلقات کے لئے بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو آئین و قانون کے تحت اقدامات کی اٹھانے کی آزادی حاصل ہے افغانستان کو عالمی قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی اندورونی اور بیرونی پالیسیاں بنانے کی مکمل اجازت ہے افغانستا ن عالمی سطح پر اپنی ریاست کو تسلیم کروانے کے لئے اقدامات اٹھائے ، افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی بیرونی قوت کو اپنے ہمسایہ ملک میں استعمال نہ ہونے دے افغانستان اپنے آپ کو ایک ذمہ ریاست کے طور پر پیش کرے افغانستا ن سے دہشتگردی کی کارروئیوں کو پوری دنیاء دیکھ رہی ہے پاکستان میں حالیہ ہو نے والی دہشتگردی کی کارروائیوں پر پوری دنیاء میں تشویش پا ئی جا تی ہے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...