جسٹس مظاہر نقوی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس پر جواب جمع کرادیا

05 دسمبر ، 2023

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس پر جواب جمع کرادیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی متفرق درخواست میں رجسٹرار نوٹس کے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار کو یہ اختیار نہیں کہ پوچھے کہ مقدمہ کی پیروی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔اپنے جواب میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ رجسٹرار کے نوٹس کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں ہے۔جسٹس مظاہرنقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 20 اور 30 نومبر کو 2 آئینی درخواستیں دائرکی تھیں، آئینی درخواستوں کو جلد مقررکرنے کے لیے متفرق درخواست بھی دائرکی لیکن مقدمہ نہیں لگا۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی درخواستیں مقرر نہ ہونا پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی خلاف ورزی ہے، درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔