لطیف کھوسہ کاپی پی چھوڑنے اورپی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

05 دسمبر ، 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ) سینئر وکیل لطیف کھوسہ کی پیپلز پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان، لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین نے مجھے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے ،میں تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق فیملی اور دوستوںسے مشاورت کر رہا ہوں،جو ملک کے لیے بہتر ہو گا وہ فیصلہ کروں گا، سابق چیئرمین اصرار کر رہے ہیں کہ ملک اور پارٹی کو آپکی ضرورت ہے پارٹی میں آجائیں۔