FIAکو مونس الٰہی کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایت

05 دسمبر ، 2023

لاہور(جنگ نیوز) سپیشل سینٹرل عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہٰی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی، منی لانڈرنگ مقدمہ میں سپیشل سینٹرل عدالت کے تحریری حکمنامے کے مطابق وزیر خارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل سے متعلق رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں، ڈائر یکٹر ایف آئی اےسختی سے قانونی طریقہ کار پرعملدرآمد کروائیں،حکمنامے میں کہا گیا کہ تفتیشی کے مطابق زارا الہٰی سمیت دیگر ملزمان کا نامکمل چالان جمع کروانے کیلئے تیار ہیں۔