عوام کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گاچیئرمین نیب

05 دسمبر ، 2023

لاہور (صباح نیوز)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا ،لاہور میں انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز سے متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس کر رہے ہیں ، نیب کو خوف اور ہراسگی کا تاثر دور کرنا چاہیے، ہمیں چور کوپکڑنا ہے پورے محلے کو تنگ نہیں کرنا، معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر بدعنوانی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا ہوگا ۔