پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار ، گرفتاری کیلئے چھاپے

05 دسمبر ، 2023

پشاور(جنگ نیوز)شانگلہ کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا،شوکت یوسفزئی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر لی گئی ہیں ، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری نہ ہوسکی۔ شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی۔