مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی کارروائیاں ، تین کشمیری گرفتار

05 دسمبر ، 2023

جموں (اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے دونوں اضلاع کے جنگل کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کم از کم تین کشمیریوں کو گرفتار کیا ۔ آخری رپورٹ ملنے تک راجوری میں بدھل، تھنہ منڈی، سندر بنی اور کالاکوٹ اور پونچھ کے علاقے مینڈھر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ فوجی کارروائیاں جاری تھیں، 22 اور 23 نومبر کور اجوری کے علاقے دھرم سال میں ایک شدید جھڑپ میں دو کپتانوں سمیت 5بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے جڑواں اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔