ایم کیوایم پاکستان کا الیکشن کمشنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

05 دسمبر ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیوایم کو سندھ کے شہری علاقوں میں حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں۔ ایم کیوایم کے اعلیٰ سطح وفد نے چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔