امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز قیمتی اثاثہ ہیں،مسعود خان

05 دسمبر ، 2023

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمارے ڈاکٹروں نے امریکہ میں تصور سے بالاتر کامیابی حاصل کی ہے، پاکستانی نژاد ڈاکٹرز پاکستان اور امریکہ کے مابین سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (اپنا)کے ڈیلاویئر ویلی چیپٹر کے دسویں سالانہ عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زندگی کے متعدد شعبوں میں بے پناہ ترقی بھی کی ہے۔ ہمارا انسانی سرمایہ بڑھ رہا ہے۔