لندن (پی اے) روچسٹر فلیٹس کی ٹوٹی ہوئی لفٹس کی وجہ سے معمر ریذیڈنٹس فلیٹوں میں پھنس کر رہ گئے۔ وہیل چیئر استعمال کرنے والی ایک بزرگ خاتون نے بتایا کہ ٹوٹی ہوئی لفٹوں کی وجہ سے وہ سات دنوں سے اپنے فلیٹ میں پھنسی ہوئی تھیں۔ گلینس نکولس بھی ان درجن بھر ریذیڈنٹس میں شامل تھیں، جو لفٹ کی فوری مرمت کا انتظار کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک کمیونل لاؤنجز میں موجود رہیں۔ روچیسٹر کینٹ میں تین منزلہ روگیلو پلیس میں ساٹھ سے زیادہ ریذیڈنٹس ہیں اور اس کی دو لفٹٹس ہیں۔ سدرن ہاؤسنگ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لفٹس اب دوبارہ کام کر رہی ہیں۔ ایک لفٹ پانچ ماہ سے زائد عرصے سے ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ دوسری لفٹ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کے نتیجے میں ریذیڈنٹس کو موبیلٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ روگیلو ہائوس میں اپنی بیوی کی کیئر کرنے والے گراہم ڈگلس نے کہا کہ ان ٹوٹی ہوئی لفٹس نے ان لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، جو ڈیمنشیا کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان مسائل کو نہیں سمجھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک خاتون کو غلط منزل پر پایا جو کہ اپنے گھر کا راستہ خود تلاش کرنے سے قاصر تھی۔ مسٹر ڈگلس کا کہنا ہے کہ یقیناً انسان زیادہ اہم ہیں لیکن شاید ہم ایسا نہیں سمجھتے۔ کیرن بیرٹ کے سوتیلے والد ٹومی ملز ڈیمنشیا کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ کیرن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا راستہ جانتے ہیں اور ٹوٹی ہوئی لفٹ کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے اور اس صورت میں وہ صرف کیئررز کی مدد سے ہی نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔ ایک بیان میں سدرن ہاؤسنگ نے کہا کہ ٹوٹی ہوئی لفٹ میں پیچیدہ مکینیکل مسائل تھے اور ری پلیسمنٹ پارٹس کی عالمی قلت کی وجہ سے مرمتی کام متاثر ہوا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں کسی بھی لفٹ کی خرابی کی صورت میں اپنے ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیں گے اور اسے مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...