کراچی(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمشنر سندھ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، لیگی رہنمائوں کھیل داس کوہستانی ، نہال ہاشمی، قادر بخش کلمتی اور سلمان خان نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ میں حالیہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتی ہے اور ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے، ہم صوبائی الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ بشیر میمن نے کہا کہ سندھ میں غلط حلقہ بندیاں کی گئیں، نوشہرو فیروز کو بھی توڑا گیا اور چار تعلقوں کو ملا کر ایک حلقہ بنایا گیا، ایسا ہے جیسے فرمائش پر حلقہ بنایا گیا ہے۔لاڑکانہ میں بھی ایسا کیا ہے۔ہم صوبائی الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔جس نے بھی ایسا کیا ہے اس کو سزا ملی چاہیے۔ہم عدالتوں میں جائیں گے اور ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ بشیر میمن نے کہا کہ یہ سب کچھ کس کی سفارش پر ہورہا ہے؟ قادر بخش کلمتی نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں ملیر میں آبادی کا خیال نہیں رکھا گیا،ایک یوسی کو اٹھا کر دوسری یوسی میں شامل کردیا گیا، اپنی من مانی کی گئی، کلاک وائز حلقہ بندیوں کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں، پیپلز پارٹی کے تمام فرمائشی پروگرام کو پورا کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کی کارکردگی سڑے ہوئے کیک کی طرح ہے اس میں آنے والے دن تبدیلی کے ہیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کے ساتھ مل کر پری پول دھاندلی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ہم چند روز میں عدالت میں جائیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...