تنزانیہ:شدید بارشیں اور لینڈ سلائڈنگ ، 47افراد ہلاک،85زخمی

05 دسمبر ، 2023

ڈوڈوما(آئی این پی) شمالی تنزانیہ میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور85زخمی ہو گئے ہیں، ضلعی کمشنر جینتھ مایانجا نے اپنے بیان میں بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث دارالحکومت ڈوڈوما سے تقریباً 300 کلومیٹر شمال میں واقع شہر کاٹیش شدید متاثر ہوا ہے، اموات میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے، تنزانیہ کی صدر نے لوگوں کو بچانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ۔