لندن (پی اے) سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ ایک تازہ ترین اسٹڈی میں اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں میں شراب نوشی، منشیات کے استعمال، سگریٹ نوشی اور جوئے کو بھی سوشل میڈیا کی وجہ سے فروغ ملتا ہے۔ گلاسگو اور اسٹیریٹھ کلائیڈیو یونیورسٹی اور پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کی ایک ٹیم نے10سے19 سال کے نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا ہے اس اسٹڈی میں1997سے2022کے دوران کی گئی73اسٹڈیز کے ڈیٹا کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس اسٹڈی سے ظاہر ہوا کہ شراب کے استعمال کے48فیصد، منشیات کے استعمال کے28فیصد اور سگریٹ نوشی کے 85فیصد واقعات کا تعلق روزانہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ہوتا ہے۔ ریسرچرز نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ سوشل میڈیا پر2گھنٹے گزارنے والے ہر سوشل میڈیا کے اثرات زیادہ شدید ہوتے ہیں۔ اہم اس سے ہونے والی اموات کا تجزیہ کرنے کیلئے ایک علیحدہ اسٹڈی کی ضرورت ہے۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم مساوات اور یہ معلوم ہوسکے کہ سوشل میڈیا کے کون سے پہلو زیادہ نقصان دہ ہیں۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال جنسی رویے پر بھی منفی انداز میں اثر انداز ہوتا ہے جو لوگ روزانہ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں ان کے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور جوا کھیلنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اسٹڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانی میں قدم رکھنے والوں کو اس خطرے سے بچانے کیلئے تعلیمی، سرکاری، صحت اور تعلیمی شعبے کو احتیاطی تدابیر تجویز کرنی چاہئیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...