لندن (سعید نیازی) اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن میں ریئل اسٹیٹ میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے پاکستانی ڈیولپرز عمارات گروپ آف کمپنیز نے ’’ون اسٹاپ سلوشن‘‘ متعارف کرایا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرتے وقت کسی غیر قانونی تعمیراتی منصوبے میں پیسہ لگاکر پھنسنے سے بچ سکیں۔ اس بات کا اظہار لندن میں گلوبل انوسٹرز کنکٹ کے عنوان سے منعقد تقریب میں کہا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانیوں کا سب سے بڑا مقصد پاکستان میں ریئل اسٹیٹ میں خریداری کا ہے، ہم نے ان کیلئے ایک ایسا نظام متعارف کرایا ہے جیسا کہ انہیں برطانیہ میں دستیاب ہے، وہ اپنے مقامی وکیل کے ذریعے پاکستان میں مکمل اعتماد کے ساتھ سرمایہ لگا سکیں گے۔ یہ اپنے طرز کی منفرد اور پہلی اسکیم ہے، اس اسکیم کیلئے ہماری ٹیم نے سات سے آٹھ برس کام کیا ہے۔ انہوں نے پورے پاکستان کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے۔ اب برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں پراپرٹی کی حیثیت کے بارے میں پتہ لگانا ممکن بنادیا گیا ہے۔ ہمارے پینل میں برطانیہ کے علاوہ پاکستان میں بھی وکیل ہوں گے۔ اس سے اس مسئلہ سے نمٹنے میں مدد ملے گی کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ کسی غلط منصوبے میں نہیں پھنسے گا۔ 70فیصد اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات بھی ریئل اسٹیٹ سے متعلق ہی ہوتی ہیں، سو یہ سروس پورے پاکستان کیلئے دستیاب ہوگی۔ شفیق اکبر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے22شہروں میں ہمارے دفاتر موجود ہیں جس کے بعد اب دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں، ان ممالک میں دفاتر کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروس جو برطانیہ میں اب متعارف کرائی گئی ہے، پاکستان میں گزشتہ سات برس سے دستیاب ہے جس کے تحت آج تک کسی صارف کو ایک روپیہ کا نقصان برداشت نہیں کرنا پڑا ہے اور اب اوورسیز پاکستانی بھی مکمل اعتماد کے ساتھ وطن میں سرمایہ لگاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمارات گروپ آف کمپنیز کے پاکستان میں اپنے15منصوبے چل رہے ہیں جن کی قیمت دو سو ارب روپیہ یا ساڑھے پانچ سو ملین پائونڈ سے زائد ہے۔ ہمارا گروپ14ہزار سے زائد صارفین کی خدمت کرچکا ہے، ان میں سے ایک صارف کو ایک پیسہ کا بھی نقصان اٹھانا نہیں پڑا ہے۔ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی قیمت میں سالانہ20سے25فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان میں زمین یا گھر خریدتے وقت پہلے وکیل کی خدمات ضرور حاصل کی جائے۔ ہر چیز کی تصدیق کی جائے اور مقامی ریگولیٹنگ اتھارٹی سے اس کے متعلق ضرور پتہ کریں کہ کیا یہ منظور شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تعارفی طور پر پاکستان میں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی تصدیق کیلئے ہماری خدمات سے مفت فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ عمارات گروپ کے گروپ ڈائریکٹر مسٹر شرجیل نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستان کو بتائیں گے کہ پاکستان میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کیسے ممکن ہے اور اس سے اوورسیز پاکستانیوں کا اپنے وطن میں سرمایہ لگانے کے حوالے سے اعتماد بڑھے گا۔ عمارات گروپ کے چیف کمرشل آفیسر سعد خالد نے کہا کہ عمارات تقریباً سات برس کے قیام کے بعد اپنا گلوبل آپریشن لانچ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے15منصوبے چل رہے ہیں جن میں سے پانچ تکمیل کے قریب ہیں۔ تقریب میں شریک افراد کو عمارات گروپ سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...