دی ہیگ (نمائندہ جنگ) جس نے بھی اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے احکامات پر عمل کیا، اس نے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر لی۔ ان خیالات کا اظہار نماز جمعۃ المبارک کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر، شعلہ بیان مقرر مولانا حافظ سجاد برکاتی امام و خطیب جامع مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم نے کیا۔اجتماع جمعۃ المبارک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرٓان پاک سے حافظ رضا مصطفیٰ نے کیا۔ ذکر شریف درود شریف کے بعد نعت شریف شاہ زیب نے پڑھی۔ نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ سجاد برکاتی نے کہا کہ اللہ اور رسول کی خوشنودگی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ اللہ رسول کے احکامات پر عمل کرنا ہے، اللہ تعالی نے اپنے پیارے رسول خاتم النبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کے بھیجا، انسانیت کی نجات اسی میں ہے کہ اللہ اور رسول کے احکامات پر عمل کیا جائے جبکہ سینئر امام حضرت مولانا محمد رفیق روشن علی نے ڈچ زبان میں خصوصی خطاب کیا۔ نماز جمعہ کے بعد پاکستان سے آئے ہوئے مہمان پاکستان کے مشہور ثنا خواں پیر سید فصیح الدین سہروردی نے نعتیہ کلام پیش کیا، جس کو اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بے حد سراہا۔ صلاۃ و سلام سید فصیح الدین سروردی نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں پڑھا جبکہ آخر میں خصوصی دعا کی گئی، جس میں حاضرین مجلس نے فلسطین کے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ سید فصیح الدین 20سال کے بعد ہالینڈ تشریف لائے ہیں اور وہ آج کل ہالینڈ کے مختلف شہروں میں روحانی مقدس محفلوں میں نعتیہ کلام پیش کر رہے ہیں، جن میں ایمسٹرڈیم، دی ہیگ، روٹراڈیم، المیر اور دیگر شہر شامل ہیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...