لاہور (ایجنسیاں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 8فروری کو انتخابات کرانے کے سواکوئی چارہ نہیں ‘تمام جماعتوں کو کوشش کرنی چاہئے الیکشن متنازع نہ ہوں ورنہ سلیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت ڈیلیور نہیں کر پائے گی‘الیکشن کمیشن نے ہر حال میں خود کو غیر جانبدار رکھنا ہے‘پاکستان ہم سب کا ہے کسی ایک جماعت کا نہیں‘سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیناہوگی ‘ اگر کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے تو وہ عدالتوں میں جائے۔منگل کو لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویزاشرف کا کہناتھاکہ ہمیں الیکشن کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں‘غیر ذمہ دارانہ بیان کسی صورت نہیں آنے چاہئیں ۔صاف شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کا کام ہے‘انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کا بیان خود دیکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہاں پر کیسز بنا،بطور سیاسی کارکن کہتا ہوں کہ (ن) لیگ کی طرف سے اشاروں کنایوں میں باتیں کی جاتی ہیںجومناسب نہیں۔ سندھ کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کمزور کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک جماعت خود کو کمزور کیسے کر سکتی ہے،یہ پروپیگنڈہ ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے آئین کے محافظ کو دعوت دی ہے۔(ن) لیگ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے ووٹ سے عزت کرائیں، آئین کی پامالی نہ کریں‘ کیا وہ اب بذریعہ معاہدہ آنے والے ہیں۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...