اسلام آباد (این این آئی) سوئی ناردرن نے اوگرا میں گیس 1715روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کردی دوسری جانب نیپرانے بھی بجلی 3روپے 5پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اضافہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائیگا،لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے اوگرا میں گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔سوئی ناردرن نے گیس 1715روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11دسمبر کو ہوگی۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023سے مانگا گیا ہے، درخواست 2023-24کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24ء کیلئے 181ارب 51کروڑ 60لاکھ روپے کمی کا تخمینہ ہے، گیس کی قیمت2961روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ قیمت 1246روپے 49پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔درخواست میں بقایاجات کی مد میں 1209روپے 14پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا، روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔علاوہ ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 3روپے 5پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ قیمتوں میں 3روپے 5پیسے کا اضافہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائیگا۔نیپرا اعلامئے میں کہا گیا کہ لائف لائن صارفین اور کیالیکٹرک صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...