ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

06 دسمبر ، 2023

ٹیکساس( راجہ زاہد اختر خانزادہ / نمائندہ جنگ) ‎امریکاکی قید میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو ٹیکساس فورٹ ورتھ میں واقع فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل میں دو بار جنسی حوس کا نشانہ بنایا گیا اور انکا ریپ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات سے حکومت پاکستان بھی آگاہ ہے ۔