ڈسکوز کی زائد بلنگ مجرمانہ سرگرمی کارروائی کی جائے، رضا ربانی

06 دسمبر ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے ملک کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بدعنوانی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہڈسکوز کی زائد بلنگمجرمانہ سرگرمی کے مترادف ہے اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بجلی کی فراہمی میں اوور بلنگ کے انکشافات میں پاکستان بھر میں ڈسکوز پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ صارفین کو لوٹ رہے ہیں اور ان سے 100 فیصد سے زیادہ رقم وصول کرتے ہیں۔