پاکستان اسٹاک ایکسچینج مزید بلند ترین سطح پر جائیگا، اپیرل فورم

06 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ٹیکسٹائل انڈسٹری کے درجنوں شعبوں کے قائدین کے منتخب کردہ پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس 63ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر نے کی وجہ مائیکرو فنانسنگ کے اندر ہونیوالا کام ہے‘ اسپانسر خود بہت خریداری کر رہا ہے مزید بلند ترین سطح پر جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں ہنڈرڈ انڈیکس میں غیرمعمولی اضافہ ہونا مارکیٹ کے مثبت رجحان کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کا بہترین پرفارمنگ مارکیٹ ہو گیا ہے۔