پشاور، اسکول کے قریب دھماکا، 3بچوں سمیت7افراد زخمی

06 دسمبر ، 2023

پشاور(ٹی وی رپورٹ)ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔جیونیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔