اسرائیلی فوجیوں کے روحانی رہنمابریگیڈیئر جنرل ایال کریم کا ماضی انتہائی متنازع

06 دسمبر ، 2023

کراچی(رفیق مانگٹ) غزہ میں دہشت پھیلانے والے اسرائیلی فوجیوں کو روحانی رہنمائی دینے والے بریگیڈیئر جنرل ایال کریم کا ماضی انتہائی متنازع رہا ہے،ان کی اسرائیلی فوجی سربراہ ربی کے طور پر تقرری کے دوران ان کے ماضی کے بیانات پر اسرائیل میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا فوجیوں کو جنگ کے دوران خواتین کی عصمت دری کی اجازت ہے ۔