اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی ترقی میں بوہرہ برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بوہرہ برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہارداؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں بوہرہ برادری کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر مفضل سیف الدین کو ان کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے جانے والے نشانِ پاکستان پر انہیں مبارکباد دی۔ بوہرہ برادی کے وفد نے وزیرِ اعظم کے بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے ترقی پذیر ممالک کیلئے مضر اثرات کو اجاگر کرنے کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پوری عالمِ انسانیت کو معدومیت کا خطرہ لاحق ہے، مذہبی پیشواؤ ں کو اپنی تعلیمات میں اس اہم موضوع پر تسلسل سے بات کرنی چاہئے ۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...