پی ٹی آئی کے ڈمی الیکشن دیکھ کر تعجب نہیں ہوا، ناز بلوچ

06 دسمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے، جیت کا اعتماد رکھنے والی جماعتیں وقت پر الیکشن کا مطالبہ کررہی ہیں، وہ سیاسی جماعتیں جنہیں عوامی حمایت حاصل نہیں الیکشن میں تاخیر چاہتی ہیں، اکبر ایس بابر تحریک انصاف کا رکن نہیں ہے، اکبر ایس بابر کو 2011ء میں ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے نکال دیا گیا تھا۔