اس وقت PTI کا کوئی قانونی چیئرمین نہیں ہے،اکبر ایس بابر

06 دسمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی کے الیکشن کے نام پر بہت بڑا ناٹک رچایا گیا،پہلے پارٹی اجرتی سیاستدانوں پھر اے ٹی ایمز کے حوالے کی گئی اب وکلاء کے حوالے کی جارہی ہے، اس وقت پارٹی کا کوئی قانونی چیئرمین نہیں ہے ،سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ یہ تاثر بنادیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کلین سوئپ کرے گی، اس تاثر کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو نہیں دوسری سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اوپن ٹرائل سے فائدہ اٹھاکر صحافیوں کے ذریعہ اپنے سپورٹرز کو پیغام پہنچادیا ہے، عمران خان بتارہے ہیں وہ ابھی بھی ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔