اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کی درخواستیں سننے کا فیصلہ کرلیا، بلوچستان سے دائر درخواستوں میں انتخابات ملتوی کرنے کی وجہ سکیورٹی و برفباری قرار دیا گیا ہے، 6 دسمبر کو درخواستیں سننے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرانے کی 17 درخواستیں موصول ہوگئیں ، ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کی درخواستیں سننے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے6 دسمبر کو درخواستیں سننے کا امکان ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دائر درخواستوں میں الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ صوبے کے کئی اضلاع میں سیکیورٹی مسائل اور برف باری کو قرار دیا گیا ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے اپڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا کے دفاتر میں پہلے ہی جاری ہے، جبکہ مختلف اضلاع میں ان فہرستوں کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...