شہباز شریف سے سندھ بلوچستان پارٹی صدور کی ملاقاتیں

06 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سندھ اور بلوچستان کے صدور کی قیادت میں وفود نے ملاقاتیں کر کے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت مکمل کر لی۔ (ن) لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں وفد نے منگل کو شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی جبکہ بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور عام انتخابات کی تیاریوں اور سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت کی۔ شہباز شریف نےکہا کہ عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے الیکشن بہت اہم ہیں۔