کوپ 28 معاہدہ،معدنی تیل پر تمام آپشن کھلے رکھنے کا فیصلہ

06 دسمبر ، 2023

دبئی (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ روز عالمی ماحولیاتی معاہدے کا نیامسودہ جاری کیا ،جس میں فوسل فیول پر انہیں مرحلہ وار ختم کرنے سے لے کر ان پر بحث نہ کرنے تک تمام آپشنز پیش کئے گئے ہیں۔دبئی میں ہونے والےکوپ28 اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات میں تیل، گیس اور کوئلہ سب سے حساس مسئلہ ہے اور ان کے مستقبل کے بارے میں تقسیم کانفرنس پر حاوی ہے۔مذاکرات کے متن کے دوسرے ورژن میںتین آپشنز رکھے گئے ہیں۔پہلی تجویز فوسل فیول کے منظم خاتمے کا مرحلہ، سب سے سخت موقف ہے ۔جسے سطح سمندر سے نیچے جزائر والے ممالک سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے خطرے کے پیش نظر ضروری سمجھتے ہیں۔دوسری تجویزمیں ان منصوبوں کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن میں کاربن کے اخراج کو قابو اور ذخیرہ کرنے کے ذرائع نہیں ہیں، اور 2050 تک عالمی توانائی کی پیداوار میں کاربن سے پاک ماحول کو حاصل کرنے کے لیے جیواشم ایندھن کے استعمال کو تیزی سے کم کرنا ہے۔24 صفحات کے مسودے میں شامل تیسرا آپشن کوئی متن نہیں ہے، جس کی حمایت تیل کی بڑی پیداوار والے ممالک سعودی عرب اور چین نے کی ہے۔گزشتہ ورژن میں صرف فوسل فیول کے خاتمے یا مرحلہ وار کم کرنے کے آپشنزکا ذکر کیا گیا تھا۔سعودی عرب کے وزیر توانائی نے پیر کو بلومبرگ کو بتایا کہ انہوں نے بالکل خاتمے کے مطالبات کو مسترد کر دیا، اور اس مسئلے پر تلخ اختلاف کا اشارہ دیا۔